جماعت اسلامی اور سندھ حکومت کے درمیان مذاکرات کامیاب

حافظ نعیم الرحمن

کراچی (پاک صحافت) جماعت اسلامی کی جانب سے بلدیاتی قانون میں ترمیم کے لئے گزشتہ تقریبا ایک ماہ سے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا جاری تھا جس کے نتیجے میں سندھ حکومت نے جماعت اسلامی کے مطالبات تسلیم کرلئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ سندھ حکومت بلدیاتی قانون میں ترامیم پر تیار ہوگئی۔ سندھ حکومت کا وفد رات گئے وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے دھرنے میں پہنچا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت کا سلسلہ جاری رہا۔ مذاکرات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوتا رہا جبکہ مذاکراتی کمیٹی سے اچھے ماحول میں گفتگو ہوتی رہی، آج ایک مسودہ بنا لیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے مسودے کے نکات پڑھ کے سنائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے