مریم اورنگزیب

موجودہ حکومت ملک اور عوام کو تباہی سے بچانے آئی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملک اور عوام کو اس تباہی و بربادی سے بچانے آئی ہے جس میں عمران خان نے دھکیل دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان احتجاج کی کال نہ دیں بلکہ مہنگائی اور معاشی تباہی کا اعتراف کر کے اللہ اور عوام سے معافی مانگیں۔ آج جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں یہ عمران خان کی نااہل و نالائق حکومت کا نتیجہ ہے۔

مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ خود بنی گالہ میں چھپ کر عوام کو سڑکوں پر بلا رہے ہیں۔ اب عوام کو آپ دھوکہ نہیں دے سکتے۔ عوام جانتی ہے کہ مہنگائی کی تباہی عمران صاحب لائے، عمران نے سازش کی کہ پاکستان ڈیفالٹ کرجائے۔ موجودہ حکومت ملک اور عوام کو بچانے آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے