رانا ثناءاللہ

اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ فتنے نے سیاسی، انتظامی طور پر بحران اور اب جوڈیشری کو بھی لاکھڑا کیا ہے اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ دو صوبوں میں انتخابات کے کیس میں جسٹس مندوخیل نے سماعت سے معذرت کی ہے اور اختلافی نوٹ میں افسوسناک بات لکھی ہے،

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  جسٹس مندوخیل نے اختلافی نوٹ میں لکھاکہ  رائے لیے بغیرفیصلہ لکھ دیا گیا، یہ صورتحال انتہائی افسوسناک اور قومی سانحے سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے بینچ کا فیصلہ چیلنج نہیں ہوتا، وہ فیلڈ ہولڈ کرے گا، یہ بینچ 9 سے شروع ہوکر 3 پر آگیا ہے، ایک معزز جج پہلے بینچ سے علیحدہ ہوئے اور پھر بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ اگرفل بینچ اس معاملےکافیصلہ نہیں کرے گا تو انصاف ہوتا نظر نہیں آئے گا، آپ انارکی کا حصہ نہ بنیں اور  فل بینچ بنائیں کیونکہ انصاف ہونا نہیں چاہیے ہوتا ہوا نظر بھی آنا چاہیے۔ وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایک فتنے نے ملک کو اس نہج پر لاکھڑا کیا ہے، اس فتنے کا پاکستان کی سیاست سے مائنس ہونا بہت ضروری ہے، چیف جسٹس سے اس بات کا جائزہ لیں ملک میں فتنہ کیسے متعارف ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے