مراد علی شاہ

عمران خان اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہا ہے، مراد علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی انا کی خاطر ملک کو مشکلات کی طرف دھکیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کسی بھی کھاتے میں نہیں ہے، کرسی کا اتنا ہی شوق ہے تو پنجاب کا وزیرِ اعلیٰ بن جائے۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب سے بھی حساب کتاب ہو گا، ڈیل کرنے والے ہم نہیں، کوئی اور ہے، کسی ایک شخص کی مرضی سے الیکشن نہیں ہوں گے، اسمبلی کی مدت اگست 2023ء تک ہے۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید کہاکہ وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ کی کوششوں سے 10 ارب ڈالرز جنیوا میں اکٹھے کیے گئے، یہ رقم سندھ کی عوام کی بہتری کے لیے خرچ ہو گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ لوکل باڈی الیکشن جنرل الیکشن سے زیادہ مشکل ہوتے ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے مسائل کا سامنا ہوگا، انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر سیکیورٹی کا جائزہ لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے