خواجہ آصف

ججز کے ریمارکس موجود ہیں کہ نواز شریف کے کیس میں تجاوز کیا گیا، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نوازشریف کو تا حیات نااہل کیا گیا، ججز کے ریمارکس موجود ہیں کہ نواز شریف کے کیس میں تجاوز کیا گیا، شاہ محمود قریشی کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف کے ساتھ زیادتی کی گئی، جس طرح ن لیگ کی پنجاب میں حکومت ختم کی گئی وہ بھی ریکارڈ پر موجود ہے، ن لیگ کی حکومت کے خاتمے پر بھی سپریم کورٹ میں سوال اٹھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے خواجہ آصف نے کہا کہ عدالت اور ججز پر بہت بڑا سوالیہ نشان لگ چکا ہے، کسی ملک کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک شخص کو عدالت بلا رہی ہے اور وہ نہیں آتا، عدالت لاڈ پیار سے کہتی ہے کہ آ جاؤ اور پھر بھی نہیں آتا، ہمارے معاملے میں تو ایسا نہیں ہوتا بلکہ وارنٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ بھٹو کی شہادت اور نواز شریف کی آئینی شہادت عدلیہ نے کی، سیاستدانوں میں آج بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جن کا نام تاریخ میں احترام سے لیا جائے گا، پچھتر سال میں کس طبقے کا احتساب ہوا ہے؟ ابھی تک کس کس کو اندر کیا ہے؟ پاکستان بنانے والے عمران خان کی طرح اسپانسرڈ لوگ نہیں تھے، جیل بھرو تحریک فلاپ ہوگئی ہے، اب ڈوب مرو تحریک چلانی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے