علی موسی گیلانی

ہم نے گھر گھر جا کر عمرانی فتنے کا پردہ فاش کیا۔ علی موسی گیلانی

ملتان (پاک صحافت) علی موسی گیلانی کا کہنا ہے کہ ہم نے گھر گھر جا کر عمران خان کے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کیا۔

تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخاب میں ملتان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 سے پیپلز پارٹی کے فاتح امیدوار علی موسی گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے گھر گھر جا کر عمران خان کے پروپیگنڈے کا پردہ فاش کیا۔ عمرانی فتنے کو بے نقاب کرنے میں دوستوں نے بھرپور ساتھ دیا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما علی موسی گیلانی کا مزید کہنا ہے کہ میرے دوستوں نے انتخابی مہم میں سوشل میڈیا پر بہت کام کیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی سے ہم نے 2 نشستیں چھینی ہیں۔ یاد رہے کہ این اے 157 ملتان 4 کے تمام 264 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 1 لاکھ 7 ہزار 327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے