ثروت اعجاز قادری

اسرائیل کو تسلیم کرنا ناممکن ہے۔ سربراہ سنی تحریک پاکستان

لاہور (پاک صحافت) سنی تحریک پاکستان کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنا ناممکن ہے اور اسے صفحہ ہستی سے مٹ جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حالیہ جنگی جرائم کے نتیجے میں اسرائیل کا محاکمہ کرے کیونکہ اسرائیل نے حالیہ جنگ میں سینکڑوں بچوں اور خواتین کو شہید کیا ہے۔ اسرائیل انسانی جانوں کا دشمن اور قدس پر قابض ہے۔

ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے دباو کو نظرانداز کرتے ہوئے عدل و انصاف کے لئے قدم بڑھائے تو دنیا سے ظلم و ستم کا خاتمہ ہوگا۔ لیکن اس وقت اقوام متحدہ عالمی طاقتوں کے دباو میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے لیکن مسئلہ کشمیر کو حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے