مراد علی شاہ

سندھ بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کی جانب سے  صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والے غیر ملکیوں کو واپس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ  سید  مراد علی شاہ نے نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر نگرانی بڑھانے کی بھی ہدایت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ غلام نبی میمن اور دیگر اداروں کے افسران شریک ہوئے۔ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اگلے 15 دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنے حکم دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیمیں ملک میں دوبارہ امن و امان خراب کرنا چاہتی ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ملک، صوبے، شہروں میں دہشت گردوں کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام انٹیلی جنس کے ادارے روزانہ کی بنیاد پر ایک دوسرے سے رابطے میں رہیں، پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے