مولانا فضل الرحمان

عمران خان کے انتشار کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، فضل الرحمان

اسلام آباد  (پاک صحافت) پاکستان  ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے انتشار کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کل تک امریکی سازش بیانیہ تھاجس سے ہمارے بین الاقوامی تعلقات آپ نے خراب کیے، ملک کے اندر تشدد اور عدم برداشت کو آپ نے فروغ دیا، اگر یہ غداری نہیں تو اور کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ عمران خان پر حملے کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہوگا، یہ معمہ بن گیا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آپ اپنی چوری کو چھپانے کیلئے یہ حرکتیں کررہے ہیں، قیمتی گھڑی جسےآپ کوتوشہ خانہ میں رکھنا تھا آپ نے بیچ دیا، یہ کرپشن کا چھوٹا سا گینگ ہے، آج پیرنی اور گوگیوں کی حکومت ہے، گوگی، پیرنی اورکپتان، لوٹ کےکھاگئے پاکستان۔

واضح رہے کہ فضل الرحمان نے پریس کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ پاکستان کی ایٹمی صلاحیت امریکا، بھارت، اسرائیل اور عمران خان کے نشانے پر ہے، حقائق سامنے آگئے ہیں کہ اصل قصہ کہانی کیا ہے، قومی ادارے کی عزت و وقار کو خاک میں ملانا عمران خان کا ایجنڈا ہے ، عمران خان نے سعودی ولی عہد کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے