مولانا فضل الرحمن

اب حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، ان کی بساط لپٹ چکی ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ اب پی ٹی آئی کی سلیکٹڈ اور ناجائز حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں اور ان کی بساط لپٹ چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے آصف علی زرداری اور شہباز شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے اپنی ریلیوں اور مارچ سے ان سلیکٹڈ حکمرانوں کے اصل چہروں کو بے نقاب کیا ہے، ہم قوم کے سامنے شرمندہ نہیں ہیں، ہم نے جو کہا تھا وہ ایک ایک بات حقیقت بن کر عام آدمی کے سامنے موجود ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ آج اپوزیشن کی تمام جماعتوں نے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں تحریک عدم اعتماد پیش کردی ہے۔ اب کوئی آئیڈیل باتیں ان کے لیے سودمند نہیں ہوسکتیں۔ موجودہ اپوزیشن ملک کے مفاد پر متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوچکی ہے، ہم کامیابی پر یقین رکھتے ہیں اور تحریک عدم اعتماد ان نااہلوں اور نالائقوں کے خلاف کامیاب ہوگی اور قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے