شازیہ مری

زلمے خلیل زاد پاکستان کو افغانستان سمجھنے کی غلط فہمی کا ہرگز شکار نہ ہو۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستان کو افغانستان سمجھنے کی غلط فہمی کا ہرگز شکار نہ ہو۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے زلمے خلیل زاد کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ افغانستان میں ہونے والی ہر بربادی میں زلمے خلیل کی شکل نظر آتی ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، سابقہ وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی طرح وطن پرست ہیں، جنہوں نے سوات سے دہشت گردوں کو بھگا کر زلمے خلیل زاد کے عزائم کو ناکام بنایا۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ زلمے خلیل زاد پاکستانی ریاست پر دہشت گردی کو اسپانسر کرنے کا الزام بھی لگا چکا ہے۔ زلمے خلیل زاد نے اپنی دھرتی سے غداری میں میر جعفر کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب آصف زرداری کے خلاف بیان بازی کرکے خود مزید بے نقاب کردیا۔

انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کس کے تنخواہ دار اور ایجنٹ ہیں یہ بات کسی سے چھپی نہیں، تمام راز فاش ہوچکے عمران نیازی کس کس کا سلیکٹڈ تھا۔ عمران نیازی اس ملک میں صرف انتشار چاہتا ہے، وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں انتشار اور عدم استحکام پھیلانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے