بلاول

جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

ٹوکیو (پاک صحافت) وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جاپان کے ساتھ سرمایہ کاری، تجارت، آئی ٹی، سیاحت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، متاثرینِ سیلاب کی مدد پر حکومتِ جاپان کے شکر گزار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق جاپان کے درالحکومت ٹوکیو میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جاپانی ہم منصب کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ بطور وزیرِ خارجہ جاپان کا پہلا دورہ ہے۔ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان جاپان کو افرادی قوت مہیا کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے جاپانی ہم منصب کو پاکستان کے دورے کی دعوت دیتا ہوں، پاکستانی عوام جاپان کے لیے اچھے جذبات رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اسکلڈ فورس کے تبادلے کے لیے پاکستان میں لینگویج اسسمنٹ ٹیسٹ کی سہولت پر اتفاق ہوا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ سولرائیزیشن، ڈی سیلی نیشن اور واٹر پیوریفکیشن کے شعبے میں جاپان کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے