واٹس ایپ

واٹس ایپ صارفین خود کو بلاک کیے جانے کا کیسے پتا لگا سکتے ہیں؟

کراچی (پاک صحافت) اگر واٹس ایپ پر کوئی آپ کو بلاک کر دے تو آپ کا اس بات کا علم کیسے ہوگا؟ کیا واٹس ایپ اپنے صارفین کو اس بات کی رسائی دیتا ہے کہ آپ خود کو بلاک کئے جانے کا پتا لگا سکیں؟ تو اس بات کا جواب ہے نہیں۔ واٹس ایپ میں ایسا کوئی فیچر یا آپشن موجود نہیں جس سے آپ خود کو بلاک کیے جانے کا پتا لگا سکتے ہوں۔

تاہم کچھ ایسے اشارے موجود ہیں جو آپ کو یہ بتاسکتے ہیں کہ آیا آپ کو کسی کی جانب سے واٹس ایپ پر بلاک کیا گیا ہے یا نہیں  مثلاًاگر کوئی شخص آپ کو واٹس پر بلاک کردے تو آپ اس کا آن لائن اسٹیٹس یا کانٹیکٹ لاسٹ سین چیک نہیں کرپائیں گے جب کہ بلاک کیے جانے کے بعد آپ کے لیے اس شخص کی پروفائل پکچر ظاہر نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے باوجود آپ واٹس ایپ پر اس شخص کو پیغام بھیج سکتے ہیں لیکن اگر آپ کو بلاک کردیا گیا ہے تو آپ کا پیغام بلاک کیے جانے کے بعد ڈبل ٹک کے بجائے سنگل ٹک ہی رہے گا۔آپ کو بلاک کیا گیا ہے یا نہیں؟یہ جاننے کے لیے آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال کرکے بھی معلوم کرسکتے ہیں کیونکہ کسی بھی شخص کی جانب سے بلاک کیے جانے کے بعد آپ اس شخص کو وائس اور ویڈیو کال نہیں کرپائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ٹک ٹاک

ٹک ٹاک میں اے آئی اواتار کے فیچر پر کام جاری

(پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے