شہباز شریف

اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی، وزیرِ اعظم کی قوم اور کاروباری برادری کو مبارک باد

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ تیزی پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قوم اور کاروباری برادری کو مبارک باد پیش کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے معاشی ترقی کا سفر جہاں چھوڑا تھا وہیں سے دوبارہ آغاز ہو رہا ہے، الحمد لِلّٰہ ملک دوبارہ ترقی کے راستے پر گامزن ہو چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہماری محنت اور درست پالیسیوں سے معاشی بحالی کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ شدید مایوسیوں کے بعد امید کا نیا سورج طلوع ہو رہا ہے، قوم کو مبارک ہو۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے 3 ارب ڈالرز اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ سے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ نواز شریف کے تعمیر، ترقی اور عوام کی خوش حالی کے وژن پر ایک بار پھر عمل پیرا ہیں، 2013ء سے 2018ء کے درمیان پاکستان کو توانائی کے بحران اور دہشت گردی سے نجات دلائی تھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بیان میں کہا ہے کہ ایک بار پھر اسی جذبے سے پاکستان کو ترقی کی راہ پر لا رہے ہیں، قومی ترقی اور معاشی استحکام کا سفر اسی سمت اور اسی جذبے و محنت سے جاری رکھنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے