حمزہ شہباز

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) سپیشل سینٹرل کورٹ لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا فیصلہ سنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسپیشل سینٹرل کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستوں پر وکلا کو آج تک دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی، ایف آئی اے نے عدالت کو بتایا تھا کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے اکاؤنٹ میں براہ راست پیسے جمع ہونے یا نکلوانے کے کوئی شواہد نہیں۔

ذرائع کے مطابق آج عدالت میں سماعت کے دوران شہباز شریف کے وکیل نے بتایا کہ تفتیشی افسر نے گواہوں کے بیانات توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی، وکیل نے مؤقف اپنایا کہ 161 کے بیانات میں کسی گواہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا ذکر نہیں کیا، تحریری دلائل عدالت میں جمع کرادیے ہیں۔ شہباز شریف کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کردیا تھا جو کہ اب سنادیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے