آفتاب شیرپاو

تین سالوں میں تین وزرائے خزانہ کی تبدیلی معاشی تباہی کا واضح ثبوت ہے۔ آفتاب شیرپاو

پشاور (پاک صحافت) آفتاب شیرپاو کا کہنا ہے کہ نااہل حکومت کی جانب سے گزشتہ تین سالوں میں تین وزرائے خزانہ کی تبدیلی معاشی تباہی کا منہ بولتا ثبوت ہے جس کے باوجود حکومت غلط بیانی اور دھوکے سے کام لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب شیرپاو نے پشاور میں پارٹی عہدیداروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت میں ملک میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ حکمران زمینی حقائق کے بر عکس دعوے کر رہے ہیں۔

آفتاب شیرپاو کا مزید کہنا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کی ایما پر آئندہ بجٹ میں مزید ٹیکس لگائے گی جس سے مہنگائی کا طوفان امڈ آئے گا جو غریب عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے سرد مہری کا شکار ہیں جس کی وجہ سے پاک چین تعلقات پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے