راجہ ریاض

جس نے ایوان میں آئین توڑا وہ ہیرو نہیں آئین شکن ہے۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ ملکی آئین اور قانون کو توڑنے اور پامال کرنے والا ہیرو نہیں بلکہ قومی مجرم ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی ناراض رہنما راجہ ریاض نے اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ اس ایوان میں پچھلے 2 ماہ میں ہوتا رہا وہ بدقسمتی ہے، یہاں صدر اور گورنر حلف لینے کے بجائے بیمار ہو جاتے ہیں۔ شکر ہے ڈپٹی سپیکر کے حلف کیلئے سپیکر پرویز اشرف بیمار نہیں ہوئے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ جس جس نے بھی اس مقدس ایوان، ملکی آئین اور قانون کو پامال کیا ہے اسے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے تاکہ آئندہ کوئی اس قسم کی گھناونی حرکت نہ کرسکے۔ آئین شکنی کرنے والا کسی صورت پاکستانی قوم کا ہیرو نہیں ہوسکتا بلکہ وہ ایک مجرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے