چوہدری نثار

عمران خان سے کہوں گا، ٹھنڈا کرکے کھائیں، چوہدری نثار

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار حکمران کو تمام سیاسی نقطہ نظر کو لے کر چلنا چاہیے، ملک کو افہام و تفہیم کی ضرورت ہے، قوم کو تقسیم کرنے کی نہیں متحد کرنے کی ضرورت ہے۔ چوہدری نثار نے کہا کہ عمران خان کے اور بہت سارے دوست ہیں، ان کو مشورے کی ضرورت نہیں، عمران خان سے کہوں گا، ٹھنڈا کرکے کھائیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ میں کسی سیاسی کھیل کا حصہ نہیں ہوں، ممکن ہے کہ کل یا پرسوں ہم عدالت میں چلے جائیں۔ میرا ایک موقف تھا آج بھی اسی موقف پرقائم ہوں۔ حلف لینے کا فیصلہ ایک سیاسی ڈیولپمنٹ کے پیش نظر کیا۔ حکومت خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش میں ہے۔

واضح رہے کہ چوہدری نثار نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حکومت نے خود ساختہ آرڈیننس لانے کی کوشش کی ہے۔ رات کے اندھیرے میں آرڈیننس کے ذریعے تبدیلی ہو تو اس پر اعتراضات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں، ڈس کوالیفکیشن قانون کے مطابق ہو تو کوئی اعتراض نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے