آصف زرداری

وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ دلوانے کے لیے اقدامات کرے، آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آبادگاروں اور کسانوں کو کپاس کے وفاق کے اعلان کردہ نرخ نہ ملنے پر سابق صدر آصف زرداری نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کسانوں کو کپاس کے اعلان کردہ نرخ دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جاری بیان میں  کہا ہے کہ کسانوں کو کپاس کی وفاقی حکومت کی مقررہ قیمت 8500 روپے نہیں دی جا رہی، آبادگاروں اور کسانوں کو ان کا پورا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  آبادگاروں اور کسانوں کی مایوسی دور کرنے کے اقدامات کیے جائیں۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ صوبائی حکومتیں بھی کاشتکاروں کو ان کا پورا حق دلوانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ سابق صدر کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کو خصوصاً ہدایت کرتا ہوں کسانوں کو حق دلوانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے