مراد علی شاہ

تنقید ہوتی ہے بہت ہوتی ہے لیکن میں بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ تنقید ہوتی ہے بہت ہوتی ہے لیکن میں بہتر کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں ہم تھوڑے سست ہو جاتے ہیں لیکن لوگوں نے ہمیں بار بار یاد دہانی کرانی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت نے آٹزم سے متعلق کام 2018 میں شروع کیا تھا، سندھ حکومت کے 66 سینٹرز اس وقت کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم این جی اوز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مراد علی شاہ نے جاری بیان میں مزید کہا کہ 2019 میں گلستان جوہر میں سی آرٹس کے نام سے اسکول بنایا، ایک سینٹر حیدرآباد میں چل رہا ہے۔ کا کہنا ہے کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں، میں یا کوئی اور آپ کو راستے میں مل جائیں تو ہمیں یاد دلائیں کہ ہم نے کیا چیز پوری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے