ذوالفقار بدر

اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران خان اور انکے حواری حواس باختہ ہوگئے ہیں۔ ذوالفقار بدر

کراچی (پاک صحافت) ذوالفقار بدر کا کہنا ہے کہ اقتدار سے نکلنے کے بعد عمران خان اور انکے حواری حواس باختہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان ذوالفقار علی بدر نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی بونے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کیخلاف زبان درازی سے باز رہیں، صدر علوی اپنے عہدے کے تقدس کی بجائے کسی اور کے پیغام رساں مت بنیں۔

ذوالفقار بدر کا مزید کہنا ہے کہ لال حویلی کا کرائے دار صرف اپنی نوکری پکی کرنا چاہتا ہے، عمران اسمعیل جیسے چلے ہوئے کارتوس سندھ میں ناکامی کے بعد بیان بازی کے ذریعے زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کی وجہ سے ہی پاکستان آج بحرانوں سے نکل رہا ہے، آئین شکنی کرنے والے اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو سکھائیں گے کہ آئین اور قانون کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے