سراج الحق

تمام شعبوں میں معذوروں کی نوکریوں کیلئے کوٹہ مختص کیا جائے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں اس وقت لاکھوں معذور افراد موجود ہیں لیکن حکومت ان پر کوئی توجہ نہیں دے رہی، تمام شعبوں میں معذوروں کی نوکریوں کے لیے کوٹہ مختص کیا جانا چاہئے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے خصوصی افراد کے عالمی دن کی مناسبت سے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک اندازے کے مطابق ملک میں 43 لاکھ افراد کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں، مگر یہ افراد سالہا سال سے محرومی اور کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ مختلف حکومتوں نے آج تک یہ مناسب نہیں سمجھا کہ معاشرے میں موجود ان کارآمد افراد کی بحالی کے لیے اقدامات کرے۔ معذور افراد سے کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک ایک ریاست کو زیب نہیں دیتا۔

سراج الحق کا اپنے پیغام میں مزید کہنا ہے کہ ملک میں ہر سال دس لاکھ افراد مختلف حادثات کا شکار ہو رہے ہیں، جن میں سے ایک لاکھ افراد معذور ہو جاتے ہیں۔ معذور بچوں کی پیدائش بھی اہم مسئلہ ہے۔ کئی لاکھ افراد کو معذور ہونے سے بچایا جاسکتا ہے یا بڑی تعداد میں افراد کو خاص تربیت سے گزار کر معاشرے کے لیے کارآمد بھی بنایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مختلف رپورٹس کے مطابق اس وقت ملک میں پانچ لاکھ افراد نابینا شمار کیے جاتے ہیں، جن میں سے کئی افراد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے جڑے ہیں اور معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ اسی طرح قوت سماعت و گویائی سے محروم افراد اپنی سائن لینگوئج (اشاروں کی زبان) کی بدولت معاشرے کا حصہ بن جاتے ہیں۔ معذوروں کے لیے الگ سکولز، بحالی کے مراکز قائم کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے