رانا ثناءاللہ

تمام سیاسی جماعتیں فری اینڈ فیئر الیکشن کو تسلیم کریں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں فری اینڈ فیئر الیکشن کو تسلیم کریں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرکٹ کے میدان سے پارلیمنٹ میں داخل نہیں ہوئے، ہم نے ساری زندگی جیلیں کاٹی ہیں، ہماری ساری زندگی جمہوریت سے عبارت ہے، پی ایم ایل این نے پہلے کے مقابلے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں، شرقپور میں پہلے 31 ہزار ووٹوں سے جیتی تھی، اب 40 ہزار ہیں، عام الیکشن میں صوبائی حکومتیں نہیں ہوں گی۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے مشکل فیصلے کئے، تباہ معیشت کی بہتری کیلئے کام کیا، ہم مہنگائی کو نیچے لائیں گے اور عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ پی ٹی آئی حکومت میں مہنگائی ہورہی تھی تو ضمنی الیکشن ہم جیت رہے تھے، ہم نے جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ساری زندگی جدوجہد کی، عمران خان کا یہ رویہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرسکتا ہے، پوری قوم کو اس رویے کا قلع قمع کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جمہوریت اور قانون کی بالادستی کا تحفظ کرے گی، حکومت جمہوری رویوں کو فروغ دے گی، عمران خان ملک میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتے ہیں، چیف الیکشن کمشنر کے خلاف غیر مناسب زبان استعمال کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے