شہباز شریف

کس نے کہا تھا یہ جہادی پاکستان کے دوست ہیں؟ وزیر اعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر اعظم شہباز شریف نے کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کو کون واپس لایا اور کس نے کہا تھا یہ جہادی پاکستان کے دوست ہیں؟ وزیراعظم نے اجتماعی کوششوں سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ فوری مناسب اقدامات نہ کیے تو دہشتگردی پاکستان میں پھیل جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں وفاق کی جانب سے کے پی کو ملنے والی رقم کے استعمال پر سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ 417 ارب روپے خیبرپختونخوا کو ادا کیے جاچکے ہیں، 417 ارب روپے کہاں استعمال ہوئے؟ کہا جاتا ہےکہ ہمیں پیسے نہیں ملے لیکن انہیں سالانہ 40 ارب ملے، یہ پیسہ پولیس اور سکیورٹی فورسز کی بہتری کے لیے استعمال ہونا تھا لیکن پیسہ کہاں گیا خدا جانے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ دہشتگردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھارہا ہے، سوال یہ ہے کہ ان دہشتگردوں کو دوبارہ کون واپس لایا؟ کس طرح دوبارہ پاکستان کا امن خراب ہوگیا؟ کس نے کہا تھا یہ جہادی ہیں اور پاکستان کے دوست ہیں؟ کس نے کہا تھا ان لوگوں نے ہتھیار ڈال دیے اور یہ ملک کی ترقی میں حصہ لیں گے۔ گزشتہ دس سال کے پی کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا، وہاں گزشتہ دس سال پی ٹی آئی کی حکومت رہی۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے