ایپل

ایپل کی جانب سے سال 2022 کے لیے بہترین اور نئی مصنوعات پیش

کیلیفورنیا (پاک صحافت) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی  ایپل کی جانب سے سال 2022 کے لیے بہترین اور نئی مصنوعات پیش کی گئی ہیں۔  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک روز قبل ایپل کے سی ای او نے سال 2022 کے لیے بہترین اور نئی مصنوعات پیش کی ہیں۔ اس تقریب کو پیک پرفارمنس کا نام دیا گیا تھا۔ لیکن ایپل میک، آئی فون اور آئی پیڈ کے علاوہ سب سے بنیادی شے وہ پروسیسر ہے جسے ایم ون کا نام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم ون میک پروسیسر کو دو ایم ون میکس چپس کو باہم ملاکر بنایا گیا ہے۔ اس طرح ایک سنگل پیکج میں 20 پروسیسنگ کور شامل ہیں۔ گرافک کور کی تعداد 64 ہے اور 128 گیگا بائٹس کی میموری کو سپورٹ کرسکتی ہے۔ اس لحاظ سےیہ نہ صرف ایپل کا قوی ترین پروسیسر ہے بلکہ شاید اسی طرح کی کسی کمپنی کا تیارکردہ جدید ترین پروسیسر بھی ہے اور طاقتور ترین بھی ہے۔

واضح رہے کہ ایپل نے اس کا سرکٹ نئے سرے سے بنایا ہے اور دو چپ کے لیے تیزرفتار سیلیکون لنک بنایا گیا ہے۔ اس لنک کو الٹرافیوژن کا نام دیا گیا ہے۔ ایپل نے اس ٹیکنالوجی کو خود انقلابی قرار دیا ہے۔ اسے ایپل کے ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر میں لگایا گیا ہے۔ جیسا کہ پہلے بیان کیا گیا دو چپ کو باہم جوڑنے کے لیے 10 ہزار لنک یا روابط بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے