وزیراعظم شہباز شریف

تمام جماعتوں کا نگران وزیراعظم پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے۔ دوسری جانب انہوں نے نے انوارالحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کا انتخاب خوش آئند ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئینی طریقہ کار پر چلتے ہوئے ایک اچھے نام پر اتفاق ہوا، راجہ ریاض کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مشاورت میں مدد کی۔ ان کا کہنا تھا انوارالحق کاکڑ پڑھے لکھے اور محب وطن شخص ہیں، تمام جماعتوں کی طرف سے انوارالحق کاکڑ کے نام پر اعتماد ہمارے درست انتخاب کی علامت ہے، امید ہے انوارالحق کاکڑ ملک میں شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ  وزیر اعظم نے مزید کہا کہ 16 ماہ میں ہم نے ملک کو جس معاشی استحکام سے ہمکنار کیا امید ہے اس کا تسلسل جاری رہےگا، ترقی، تعمیر اور معاشی بہتری کا تسلسل یقینی بنانا پاکستان اور عوام کی بہتری کے لیے ضروری ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا دعاگو ہوں کہ نگران وزیراعظم اور ان کی کابینہ عوام اور آئین کی توقعات پر پورا اتریں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے