مرتضی وہاب

منافقت کو سائیڈ پر رکھ کر شہر کی بہتری کے لیے کام کریں، مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ منافقت کو سائیڈ پر رکھ کر شہر کی بہتری کے لیے کام کریں، ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بڑی محنت کی اور 75 پارکوں کا افتتاح کیا لیکن آخر میں بیلٹ سے فیصلہ جماعت اسلامی کے لیے نکل آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کے رہنے والوں کو ہماری مدد درکار ہے تو ہم تیار ہیں، وہاں سے کامیاب ہونے والوں سے کہتا ہوں جس دن ہم نے آپ کی کوتاہیوں پر دھرنے دینا شروع کیے تو آپ گھروں سے نہیں نکل پائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ پانی کے مسائل حل کرنے کے لیے ہم کوشاں ہیں، آئندہ 4 سالوں میں اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے، صرف کام ہوگا اور آپ کو شہر میں کام ہوتا ہوا دکھائی دے گا۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ 1.4 ارب روپے کی گرانٹ جاری کرنے پر سندھ کابینہ کا شکر گزار ہوں، پیپلز پارٹی نے کے ایم سی کے پنشنرز کا مسئلہ حل کیا اور انشاءاللّٰہ کے ایم سی کے ملازمین کے تمام مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 14 اگست نہایت جوش و جذبے کے ساتھ منائیں گے، کل مزار قائد پر حاضری کے بعد 2 منصوبوں کا افتتاح ہو گا، ایک منصوبہ اورنگی اور ایک منصوبہ کیماڑی کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے