مرتضی وہاب

تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کی حکومت کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے، مرتضٰی وہاب

کراچی (پاک صحافت) کراچی کے ایڈمنسٹریٹر اور سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کیماڑی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کی حکومت کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے۔ مرتضی وہاب نے کہا کہ لوگوں کے ٹیکس کے پیسوں سے ان کی فلاح کیلئے کام کررہے ہیں،ہمارا کام ہر جگہ نظر آرہا ہے،ہم کام مکمل کرتے ہیں پھر افتتاح کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کیماڑی میں نو تعمیر شدہ سڑک کا افتتاح کر دیا،مرتضیٰ وہاب کا کہناتھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ایڈمنسٹریشن کا قلمدان مجھے سپرد کیا گیا،اس ذمہ داری کو لینے کے بعد میں نے بلدیہ عظمیٰ میں پھیلنے والی مایوسی کو ختم کیا،کہیں کوئی یہ کہتا ہوا نظر نہیں آیا کہ ہمارے پاس اختیارات نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ امدادی کارروائیوں کے دوران املاک کو نقصان ہوا تو ہم پر تنقید ہوئی،کراچی کے تمام اضلاع میں اب کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے،کیماڑی پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے،تمام اضلاع میں پیپلز پارٹی کی حکومت کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے،انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایک بات پھر امید کی کرن نظر آئی ہے،اس امید کو اب قائم و دائم رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے