ویڈیو اسٹریمنگ

اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کا اپنی گیمنگ کیٹلاگ میں شامل گیمز کی تعداد میں اضافے کا اعلان

کیلیفورنیا (پاک صحافت) اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے اپنی گیمنگ کیٹلاگ میں شامل گیمز کی تعداد میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ میں شایع ہونے والی رپورٹ کے مطابق او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے اپنے ٹریفک اور آمدن میں اضافے کے لیے اس کی آزمائش شروع کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق نیٹ فلکس نے اپنے گیمز کیٹلاگ میں گزشتہ سال نومبرمیں اسٹرینجرتھنگس سمیت 5 گیمنگ ٹائٹلز پیش کیے تھے۔نیٹ فلکس گیم کیٹلاگ اپنے سبسکرائبرز کو اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر گیم منتخب کرنے اورڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔نیٹ فلکس کی جانب سے اس سروس کو متعارف کرانے کے چھے ماہ کے اندراندر 18 گیمز شامل کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ  اسٹریمنگ پلیٹ فارم رواں سال کے آخر تک گیمز کی تعداد کو بڑھا کر 50 تک لے جانے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔نیٹ فلکس کی جانب سے چند دن قبل ایک اعلامیہ جاری کیا گیا تھا جس میں مشہور بورڈ گیم ’ ایکسپلوڈنگ کیٹین‘ کی بنیاد پرموبائل گیم اور ٹی وی شو بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے