سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مطلوب دہشت گرد ساتھیوں سمیت ہلاک

ٹانک (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا ہے جس میں فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 2 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں انتہائی مطلوب گل یوسف عرف طور شامل ہے۔ گل یوسف کے سر کی قیمت 25 لاکھ مقرر تھی۔

مقامی لوگوں نے علاقے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں سیکورٹی فورسز کی کوششوں کو سراہا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ سیکورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے