مفتاح اسماعیل

ڈیفالٹ کا رسک کم ہوا ہے تو اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوا۔ مفتاح اسماعیل

کراچی (پاک صحافت) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ڈیفالٹ کا رسک کم ہوا ہے تو اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ 4 ارب ڈالر کے ترسیلات زر آ بھی جاتے تو بھی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ضروری تھا، ڈیفالٹ کا رسک کم ہوا ہے تو اسٹاک ایکسچینج بہتر ہوا۔

مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ اب پاکستان میں ڈالر کی طلب کم ہوگی، فضا آہستہ آہستہ بہتر ہوگی، درآمدات پر بتدریج پابندیاں ہٹانی پڑیں گی۔ درآمدات پر پابندی سے مقامی صنعتوں کو نقصان ہورہا ہے، بے روزگاری بڑھ رہی ہے، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا استحقاق ہے کہ وہ کسی بھی چیز کی انویسٹی گیشن کرے۔

انہوں نے کہا کہ تین ارب ڈالر قرض کے مسئلے میں کرپشن کا معاملہ نہیں، یہ امیر ترین لوگوں کو سبسڈی دینے کا ایک طریقہ تھا، اسٹیٹ بینک براہ راست قرض نہیں دیتا، بینکوں کو پیسے دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے