رانا ثناءاللہ

موجودہ حکومت میں ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے کیطرف جارہا ہے۔ رانا ثناءاللہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت میں ملک آگے نہیں بلکہ پیچھے کی طرف جارہا ہے۔ نااہلوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کردیا ہے کسی بھی معاملے میں حکومت عوام کو کوئی سہولت دینے میں ناکام رہی ہے ۔اس حکومت نے تو ملک کو زوال پذیر بنا دیا۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف جعلی کارروائیوں میں ملوث ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کے خلاف میدان میں آنا چاہیئے۔ حکومت شکست کے خوف سے بلدیاتی الیکشن جلد نہیں کرائے گی اس کے لئے سب اپوزیشن جماعتوں کو چاہئے کہ وہ حکومت پر جلد بلدیاتی الیکشن کے لئے دباؤ ڈالیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے