تحریک لبیک پر پابندی

تحریک لبیک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) تحریک لبیک پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹی ایل پی ایک کالعدم جماعت بن گئی ہے۔ اس سے قبل وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے پابندی کی سمری منظور کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔ جس میں ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان میں دہشت گردی سمیت دیگر گھناونے جرائم میں ملوث ہے جبکہ ٹی ایل پی لوگوں کو اکسا کر ملک میں انتشار پیدا کررہی تھی۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مزید کہنا گیا ہے کہ تحریک لبیک سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو قتل و زخمی کرنے اور ان کو شدید تشدد کا نشانہ بنانے میں ملوث ہے۔ یاد رہے کہ سربراہ ٹی ایل پی علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں پرتشدد مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے