راجہ ریاض

جہانگیرترین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ راجہ ریاض

فیصل آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین کو حکومت کی جانب سے جان بوجھ کر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ان کی اہلیہ اور بیٹی کو بھی ملوث کرنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جہانگیر ترین کے خلاف چینی اسٹاک اور سٹے بازی کا الزام ثابت ہوجائے تو میں قومی اسمبلی کی نشست سے استعفی دے دوں گا۔ پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین کے ساتھ چالیس سے زائد اراکین موجود ہوں گے۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا ہے کہ کسی شوگرملز نے غلط کام نہیں کیا۔ سبسڈی خود حکومت نے دی ہے جو دنیا بھر میں بھی دی جاتی ہے۔ ایف آئی اے کی درج کی گئی 3 ایف آئی آرز میں شوگر کا لفظ بھی نہیں جبکہ جہانگیرترین کے علاوہ انکے بیٹے، اہلیہ اور بیٹی کا نام بھی ملزموں میں شامل کیا گیا ہے۔ جسے سیاسی انتقام ہی قرار دیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکاروں سمیت 6 جاں بحق

ڈی آئی خان (پاک صحافت) نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 کسٹم اہلکار جاں بحق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے