رانا ثناء اللہ

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کا سوفیصد یقین ہے، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم  لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی سو فیصد یقینی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قیادت کے پاس مکمل اختیار ہے، 48 یا 72 گھنٹے کی کوئی بات نہیں، جس وقت قیادت نے فیصلہ کرلیا اسی وقت تحریک عدم اعتماد جمع کروادی جائے گی۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے زرداری ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے  ہوئے کہا کہ عمران خان کو یہاں تک پہنچانے والا کوئی بھی بندہ اب ان کے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سوفیصد امکان ہے کہ اس ملک و قوم کو اس مصیبت سے نجات مل جائے گی، اس طرح سے بندے غائب نہیں کیے جاسکتے، بندے غائب کیے گئے تو اس کا بھی سارا انتظام کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ رانا ثناءاللہ سے صحافی نے علیم خان سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ علیم خان سے متعلق معاملہ انہیں خود بتانے دیں، علیم خان سے متعلق بات مجھے نہیں بتانی چاہیے۔ صحافی نے سوال کیا کہ کیا 180 اراکین کی حمایت کا مولانا نے دعوی کیا تھا، کیا نمبر پورے کرکے کاغذ پر نام لکھ لیے گئے ہیں؟ اس کے جواب میں رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مولانا صاحب نے نمبر گیم سے متعلق درست فرمایا ہے، جو بھی کاوشیں کی گئیں قیادت کے علم میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے