شہباز شریف

ریاست اورعمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف  نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی خارجہ امور پر کنٹینر والی ناسمجھ گفتگو ریاست پاکستان کیلئے گھبرانے والی بات ہے، ریاست اورعمران نیازی کی سمت باہم مخالف ہیں، یہ قومی مفادات کے لئے نیک شگون نہیں۔ عمران نیازی اپنی سیاست اورساکھ خراب کرچکے، پاکستان کی عالمی سیاست اورساکھ خراب نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے جاری بیان میں کہاکہ مہنگائی سے نجات دلانے کے لئے موجودہ حکومت سے نجات شرط اول ہے، مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے، اس کی غلط پالیسیز اور فیصلے ہیں۔ معیشت ، خارجہ وداخلہ امور، مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی کے بعد مزید تجربات سے پرہیز ہی پاکستان کے حق میں بہتر ہے، گالیاں تحریک عدم اعتماد کا راستہ نہیں روک سکتیں، رویہ گھبراہٹ کا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے یہ بھی کہاکہ تحریک عدم اعتماد عوام کا مطالبہ ہے، اپوزیشن عوام کے فیصلے پر عمل کررہی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانے کیلئے تحریک عدم اعتماد ہی راستہ ہے، معیشت کی بحالی، عوام کو مہنگائی سے نجات اور ریلیف دینے کے لیے حکومت کو ہٹانا ہو گا۔ آنے والے دنوں میں عمران نیازی مزید گھبرائیں گے، قوم کی گھبراہٹ کم ہوتی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے

پاکستان سے یو اے ای کیلئے فلائٹ آپریشن آج سے بحال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے فلائٹ آپریشن آج سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے