حافظ حمداللہ

تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے ہی عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل ہی سلیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا وزیراعظم رہنے کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پر اپنے پارٹی کے دو درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، عمران نیازی کے پاس ممبرز کی کمی کے ساتھ شرم اور حیاء کی بھی کمی ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دو ایم این اے بھی شریک جرم رہے، پی ٹی آئی کے دو ایم این اے کی ہدایات پر یہ دہشت گردی ہوتی رہی۔ ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ چیف جسٹس کا سندھ ہاوس پر حملے کا نوٹس لینا مثبت اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے