احسن اقبال

تحریک انصاف کے امیدوار اپنی متوقع شکست سے خوفزدہ ہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار اپنی متوقع شکست سے خوفزدہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں انتخابی عمل کا آغاز ہوچکا ہے، ہماری جماعت کا پارلیمانی بورڈ متعدد اجلاسوں میں امیدواروں کے نام فائنل کر رہا ہے، اور ہماری منشور کمیٹی بھی اپنا کام کر رہی ہے۔ پاکستان اس وقت اہم دوراہے پر کھڑا ہے، ہم نے منشور کو حتمی شکل دینے کے لئے پورٹل کا افتتاح کیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی ملکی مسائل کے حل کی تجاویز دے سکتا ہے، ہمارے منشور میں آئین کی حکمرانی، نظام قانون و انصاف میں اصلاحات لانا شامل ہے۔ قانون فوجداری میں کیا ترامیم ہوں، ہم پوری قوم سے تجاویز مانگ رہے ہیں، معیشت، غربت و مہنگائی میں کمی، توانائی کے مسائل منشور کا حصہ ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ امور خارجہ، اوورسیز پاکستانیوں، کرپشن کا خاتمہ اور احتساب کا نظام کیسے ٹھیک ہو، ان تمام نکات کو منشور میں شامل کر رہے ہیں، تعلیم، آئی ٹی، صحت کے ماہرین ہمیں تجاویز دیں۔ ملکی ترقی میں خواتین کا حصہ 50 فیصد سے زیادہ کرنا ہے، زبان، نسل، مذہب کی بنیاد پر کسی سے تعصب نہیں برتا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے