خواجہ آصف

خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کے الزامات پر دونوں کو ہرجانےکا نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عثمان ڈار اور ان کی والدہ کی جانب سے خواجہ آصف پر الزامات کے معاملے پر سابق وفاقی وزیر دفاع نے عثمان ڈار اور ان کی والدہ کو قانونی ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا۔ خواجہ آصف کی جانب سے عثمان ڈار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھیجا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوٹس میں نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو بھی فقط ایک روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف نے قانونی نوٹس میں 14 روز کے اندر ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ نوٹس میں عثمان ڈار کی جانب سے لگائے گئے الزامات کا ذکر ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے عثمان ڈار کی والدہ نے الزامات لگائے تھے کہ خواجہ آصف نے 20 لوگ ان کے گھر بھیجے تھے جنہوں نے انہیں زد و کوب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے