حکومتی نااہلی برقرار، دو درجن سے زائد اشیاء مزید مہنگی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اقتدار میں آنے کے بعد سے معیشت سمیت دیگر شعبوں میں مسلسل ناکامی کی جانب گامزن ہے جس کی وجہ سے عام عوام کی مشکلات و مسائل میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اقتدار سنبھالے کئی سال گزرنے کے باوجود حکومتی نااہلی اب تک برقرار ہے اور رواں ہفتے دو درجن سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کی گئی ہفتہ وار رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے عوام کی استعمال کی ضروری اشیاء میں سے چھبیس اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ عوام پہلے ہی اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے پریشان ہیں اب قیمتوں میں مہنگائی سے کھانے پینے کی عام چیزیں بھی عوامی دسترس سے دور کردی گئی ہیں۔ جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے ان میں آلو، ٹماٹر، چینی، تازہ دودھ، دہی، آٹا، دالین اور انڈے شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے