امیر حیدر ہوتی

تحریک انصاف صرف ایف آئی آر سے گھبرا کر غائب ہے۔ امیر حیدر ہوتی

پشاور (پاک صحافت) امیر حیدر ہوتی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف صرف ایف آئی آر سے گھبرا کر غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی نے ہارون بلور کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمود خان کے کہنے پر ان کے کارکنان گمراہ ہوئے تھے۔ اے این پی پر بہت ظلم ہوا ہے تحریک انصاف صرف ایف آئی آر سے گھبرا کر غائب ہے، پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتا۔

امیر حیدر ہوتی کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کا قرضہ 2013 تک 100 ارب روپے تھا آج ایک ہزار ارب تک ہے، آپ کے بیٹے لندن میں اور قوم کے بیٹوں کو کہتے ہیں کہ نکلو حملہ کرو۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے جس نے بکسے بھر دیے تھے سب کا احتساب ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہارون بلور کی پانچویں برسی میں شامل شرکا کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پانچ سال قبل ہارون بلور اور دیگر ساتھی ہم سے جدا ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے