علی سدپارہ

پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی

گلگت (پاک صحافت) رواں سال دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سر کرنے کے دوران لاپتہ ہونے والے پاکستان کے معروف کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان نے کہا ہے کہ علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں ہیں، ساجد سدپارہ اور ان کے ساتھ موجود کوہ پیما نے لاشوں کا پتا چلایا ہے۔ ساجد سدپارہ اور ٹیم آج کیمپ 4 کے قریب پہنچی ہے جہاں ٹیم کو ڈرون کے ذریعے بوٹل نیک کے قریب ایک لاش دکھائی دی ہے۔

وزیر اطلاعات گلگت بلتستان فتح اللہ خان کا کہنا ہے کہ پہلی لاش کی نشاندہی صبح 9 بجے ہوئی ہے اور وہ لاش جان سنوری کی ہے جس نے پیلے اور کالے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے جبکہ دیگر لاشوں کی بھی 12 بجے نشاندہی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے