ویکسین

ویکسین نہ لگوانے والوں کی موبائل فون سم بند کرنے کے نادرا کو خط

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد کی موبائل فون سم بند کرنے کے لئے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کو خط ارسال کر دیا ہے۔  خط کے مطابق  31 اگست تک کورونا ویکسین لگوانے ضروری ہے، دوسری صورت میں موبائل فون سم بلاک کر دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نادرا کو لکھے گئے خط سے متعلق ایک بیان میں ڈی ایچ او سینٹرل ڈاکٹر مظفر اوڈھو نے بتایا کہ 31 اگست تک جس نے ویکسین نہیں لگوائی اس کی سم بند ہوجائے گی۔ ڈاکٹر مظفر اوڈھو کا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ سم بند ہونے کے ڈر سے ویکسین لگوانے آرہے تھے۔

واضح رہے کہ کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق ڈاکٹر مظفر اوڈھو کا مزید کہنا تھا کہ 31 اگست سے پہلے لوگ ویکسین لگوالیں، نہیں تو موبائل فون سم چلانے کے اہل نہیں ہوں گے۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اب تک صوبے میں 80 لاکھ سے زائد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے