نوشین شاہ نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی

(پاک صحافت) پاکستان کی معروف اداکارہ و سپر ماڈل نوشین شاہ نے والدہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ پاکستانی متعدد بلاک بسٹر ڈراموں میں اپنی جان دار اداکاری سے ڈرامہ شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ نوشین شاہ خود کو خوش قسمت محسوس کر رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر شاذ و نادر ہی پوسٹ کرنے والی اداکارہ نوشین شاہ نے مکہ مکرمہ سے اپنی والدہ کے ہمراہ انسٹا گرام پر تصویریں شیئر کی ہیں اداکارہ کا اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اللّٰہ کا شکر کرتے ہوئے کہنا ہے کہ میں نے اپنی زندگی کا پہلا عمرہ اپنی والدہ کے ہمراہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں سمیت مداحوں کی جانب سے بھی مبارک باد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے