الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی صورت میں 230 ارب روپے کے زائد اخراجات آنے تھے۔

اسکے علاوہ عام انتخابات کی سیکیورٹی پر 15 ارب خرچ ہوں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 4.8 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور تشہیر و اشتہارات کی مد میں 50 کروڑ سمیت کے ووٹر لسٹوں کی پرنٹنگ پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔ پنجاب میں عام انتخابات کیلئے 9.65 ارب روپے، سندھ میں عام انتخابات کیلئے 3.65 ارب روپے، خیبرپختونخواہ میں عام انتخابات کیلئے 3.95 ارب روپے اور بلوچستان میں عام انتخابات کیلئے 1.11 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے