عطا تارڑ

ملک کی بقاء اور ترقی شہداء کے خون کی مرہون منت ہے۔ عطا تارڑ

صوابی (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ملک کی بنیادیں شہداء کے خون سے مضبوط ہوئی ہیں، ملک کی بقاء اور ترقی شہداء کے خون کی مرہون منت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ امور عطا تارڑ کیپٹن شہید کرنل شیر خان کے مزار پر حاضری کے لیے ضلع صوابی پہنچے، انہوں نے کیپٹن شہید کرنل شیر خان کے 24 ویں یوم شہادت کے موقع پر مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر عطا تارڑ نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں یہاں شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے لیے حاضر ہوا ہوں، ایسے بہادر سپوت قوموں کی زندگیوں میں بڑی خوش بختی سے آتے ہیں، خوش بخت مائیں کرنل شیر خان شہید جیسے بچے جنتی ہیں، دشمن فوج کے افسر بھی شہید کیپٹن کرنل شیر خان کی بہادری کے معترف تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کرنل شیر خان جیسے بہادر سپوت قوموں کی زندگیوں میں کم کم پیدا ہوتے ہیں، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہمارے بہادر سپوت لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاک فوج، پولیس، ایف سی، رینجرز اور سویلین اداروں نے عظیم قربانیوں کی داستانیں رقم کیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات ہمارے لئے باعث شرم اور سیاہ ترین دن کے طور پر یاد رکھے جائیں گے، 9 مئی کو شرپسند عناصر نے سیاسی مقاصد کے لیے کرنل شیر خان کے مجسمے کو توڑا، مٹھی بھر عناصر نے 9 مئی کو دشمن کے ایجنڈے پر عمل کیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کی بدولت پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے، ملکی سالمیت ہمارے شہداء کی گراں قدر خدمات کے بغیر ممکن نہیں، میری ان کے خاندان کے ساتھ روحانی نسبت بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے