بلاول بھٹو

بیک ڈور سے ون یونٹ لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ بیک ڈور سے ون یونٹ لاگو کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف 3 لوگوں کو 14 مئی کے روز الیکشن ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ باقی لوگ 14 مئی کو پنجاب میں الیکشن ہوتے نہیں دیکھ رہے، اکثریتی فیصلہ ہمارے سر پر بندوق کی طرح رکھ کر استعمال کیا جارہا ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ عدالت میں آج کل جو ہو رہا ہے یہ افسوسناک ہے، 4 ،3 کا فیصلہ زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، اتحاد قائم کرکے عہدہ چھوڑیں گے تو چیف جسٹس کو اہمیت ملے گی، امید ہے چیف جسٹس عدلیہ میں اتحاد قائم کریں گے۔ تاریخ نے ذوالفقار بھٹو کیخلاف فیصلہ سنانے والے ججز کیلئے فیصلہ سنا دیا، ججز کی سوچ ہوگی وہ ٹرائل کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ ضروری ہے، سیاسی مخالفین سے مذاکرات ہونے چاہئیں، اتحادیوں کو منا رہے ہیں، کوشش ہوگی مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کیلئے قائل کریں، وفاق اور جمہوریت بچانے کی کوشش کررہے ہیں، ملک میں جمہوریت کو مشکلات کا سامنا ہے، مذاکرات کیلئے اتفاق رائے کی کوشش کررہا ہوں، اپنی کمیٹی بھی بنائی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہم آج تک اپنے ارکان منتخب نہیں کرسکے، سندھ بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی مکمل ہوگیا، عمران دور میں پنجاب لوکل باڈیز الیکشن میں عدالتی حکم نہیں مانا گیا، پشاور، لاہور، سندھ ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی ارکان نے اسٹے آرڈرز لیے، آدھی سے کم اراکین قومی اسمبلی نے استعفے دیئے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے