شہباز شریف

بینظیر بھٹو جمہوریت کی دلیر آواز تھیں، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے بنظیر  بھٹو کی برسی کے موقع پر جار ی  بیان میں کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم اور جمہوریت کی دلیر آواز تھیں۔ ن لیگ کے صدر کاکہنا ہے کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے پُراسرار عوامل پر اب تک پردہ پڑا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے بینظیر بھٹو شہید کی بررسی کے موقع پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ  بینظیر بھٹو ایک بہادر اور مقبول عوامی قائد تھیں، ان کی شہادت پاکستان ہی نہیں دنیا کی تاریخ کا ایک سانحہ ہے۔ خیال رہے کہ شہباز شریف نے بینظیر بھٹو کی 14ویں برسی پر آصف زرداری، بلاول، بختاور اور آصفہ سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کی ملک و قوم اور جمہوریت کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دعا ہے، اللّٰہ تعالی محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرجمیل دے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے