چوہدری سرور

اپوزیشن سیاست کے نام پر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش کررہی ہے: محمد سرور

لاہور(پاک صحافت) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ  اپوزیشن سیاست کے نام پر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش کر رہی ہے اپوزیشن سیاست کرے مگر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش نہ کرے، وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے ملاقات کی، اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے میاں محمود الرشید سے دوران گفتگو  کہا کہ سیاسی مخالفین چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحر یک عدم اعتماد کا نتیجہ مت بھولیں۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت اپوزیشن کو نشانہ بنا کر اپنے لئے راستہ بنا رہی ہے: مریم نواز

انہوں اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتمام اپوزیشن کا نیا سیاسی شوشہ ہے، اپوزیشن اگر تحر یک عدم اعتماد کا شوق پوراکر نا چاہتی ہے تو شوق سے کر ے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اور حکومت دونوں 2023 تک قائم رہیں گے۔چوہدری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی ماحول کو گرم رکھنے کےلیے پی ڈی ایم نئے نئے اعلانات کر رہی ہے، اب بھی وقت ہے اپوزیشن سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کی حمایت کر دے۔

سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلٹ کے حوالے سے انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ اوپن بیلٹ سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت اور ایوان بالا کا تقدس بحال ہوگا، خفیہ رائے شماری سے بھی حکومتی اور اتحادی سینٹرز اُمیدوار کامیاب ہوں گے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نےاپوزیشن کی سیاست کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  مزید کہا کہ اپوزیشن سیاست کرے مگر اداروں کو متنازع بنانے کی سازش نہ کرے۔

 

 

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان میں لوگ کھلے دل سے بات سنتے ہیں، راحیلہ درانی

لاہور (پاک صحافت) بلوچستان اسمبلی کی سابق اسپیکر راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ بلوچستان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے