مسلم لیگ ن

ن لیگ کی جانب سے حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمت عملی پر غور

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمتِ عملی پر  غور کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں منی بجٹ، فنانس بل اور اسٹیٹ بینک کی خودمختاری سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ خیال رہے کہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس میں متحدہ اپوزیشن کے اس اجلاس میں منی بجٹ اور دیگر امور پر مشاورت ہوگی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس کی صدارت پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کی جبکہ خواجہ آصف، خرم دستگیر، مریم اورنگزیب سمیت دیگر لیگی اراکین قومی اسمبلی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ یاد رہے کہ اجلاس میں حکومت کا راستہ روکنے کے لیے سیاسی حکمتِ عملی پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے